ہومتازہ ترینجاپان پریشان نہ ہو اپنی سرزمین میں جہاں چاہے فوجی مشق کریں...

جاپان پریشان نہ ہو اپنی سرزمین میں جہاں چاہے فوجی مشق کریں گے، روس

جاپان پریشان نہ ہو اپنی سرزمین میں جہاں چاہے فوجی مشق کریں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اپنے پورے ملک کی سرزمین میں یہاں تک کہ مشرق بعید تک فوجی مشقیں کرسکتا ہے، اور یہ مشقیں دوسرے ممالک کے خدشات کا باعث نہیں بننی چاہئیں۔ روسی صدارتی ترجمان نے جنوبی کوریل جزائر پر روس کی آئندہ لائیو فائر مشقوں پر جاپان کی طرف سے دائر کردہ احتجاج پر تبصرہ کیا۔ کریملن کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بلا شبہ ہم روسی پورے جغرافیہ بشمول مشرق بعید میں فوج کی تربیت، مشقوں اور بحری مشقوں کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مشقیں کسی بھی طرح سے ہمارے پڑوسیوں کی پریشانی یا بے چینی کا باعث نہیں ہونی چاہئے. یاد رہے اس سے قبل جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپانی حکومت نے کوریل جزائر کے جنوبی حصے میں روسی افواج کی آئندہ شوٹنگ مشق پر روس سے احتجاج جاری کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل