ہومتازہ ترینروسی افواج واپس بلانے کا لندن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، لاوروف

روسی افواج واپس بلانے کا لندن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، لاوروف

روسی افواج واپس بلانے کا لندن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، لاوروف

ماسکو(صداۓ روس)
ماسکو میں اپنی برطانوی ہم منصب لز ٹراس کے ساتھ بات چیت کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ برطانیہ کا روس سے اپنی فوجوں کو اپنی ہی سرزمین سے نکالنے کا مطالبہ افسوسناک ہے۔ روسی اعلیٰ سفارت کار نے بتایا کہ میں نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کوئی دوسری بات نہیں سنی۔ روسی سرزمین سے روسی فوجیوں کو ہٹانے کے مطالبات ہمارے دلائل کے جواب میں کسی بھی طرح سے تبدیل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تسلیم کرنا تو ایک طرف بلکہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے.

مزید براں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس کو مینسک معاہدوں پر عمل درآمد کرنے میں کیف کی ہچکچاہٹ سے آگاہ کیا ہے. لاوروف نے ٹرس کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے مینسک معاہدوں پر عمل درآمد کرنے میں کیف کی ہچکچاہٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وضاحت کردی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل