ہومانٹرنیشنللیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک)
لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں. جمعرات کو علی الصبح حملہ آوروں نے لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ کی گاڑی کو گولیوں سے نشانہ بنایا لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گئے. لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ قاتلانہ حملے میں میں کون ملوث ہے اس بات کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم پردارالحکومت طرابلس میں اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ گھرواپس جارہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ گھر واپس آرہے تھے, حکام نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے تحقیقات کا دائر وسیح کردیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل