یورپ سیاسی، اقتصادی محاذ آرائی میں روس سے ہار رہا ہے، پولینڈ کا اعتراف
وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک)
پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے ڈیلی ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یورپ سیاسی اور اقتصادی نقطہ نظر سے ماسکو کے ساتھ محاذ آرائی میں ہار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا روس کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا کرتے ہوئے، یورپی حکومتوں نے بڑے پیمانے پر غیر فعال ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پالش رہنما نے لہ کہ مغربی ممالک کے رہنماؤں میں کریملن کے ساتھ کاروباری تعلقات منقطع کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپ اب روس سے اقتصادی لحاظ سے جنگ ہار رہا ہے، مثال کے طور پر گیس کی بلند قیمتوں کے ذریعے بلکہ سیاسی طور پر بھی روس یورپ کو شکست دے رہا ہے.
پولش حکومت کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ماسکو اپنی “عقلی” پالیسیوں کے ذریعے معاشی، مذہبی اور مؤثر طریقے سے یورپی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ان کی رائے میں روسی گیس پر یورپ کے انحصار نے ماسکو کو یوکرین کی خودمختاری سے متعلق فیصلوں پر اثر انداز ہونے کا موقع فراہم کیا۔