ہومانٹرنیشنلپیسوں کی تقسیم کے حوالے سے حامد کرزئی کی امریکا پر تنقید

پیسوں کی تقسیم کے حوالے سے حامد کرزئی کی امریکا پر تنقید

پیسوں کی تقسیم کے حوالے سے حامد کرزئی کی امریکا پر تنقید

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)
پیسوں کی تقسیم کے حوالے سے حامد کرزئی نےامریکا پر تنقید کرتے ہوئے اس سے اختلاف کیا ہے. افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ 7 ارب امریکی ڈالر کے منجمد اثاثے کسی حکومت کے نہیں بلکہ افغانستان کے عوام کے ہیں. اس لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو افغان فنڈ پر اپنا فیصلہ واپس لیںا چاہیے۔ امریکی صدر افغانستان کے منجمد 9 ارب سے زائد اثاثوں میں سے 7 بلین امریکی ڈالرز کو 9/11 کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے اتوار کے روز امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا کہ وہ افغان فنڈ پر اپنا فیصلہ واپس لیں۔ طلوع نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرزئی نے دارالحکومت کابل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، بلکہ افغان عوام سے ہے اور اسے افغانستان کے مرکزی بینک کو واپس کیا جانا چاہیے۔کرزئی کا یہ ردعمل بائیڈن کی جانب سے افغانستان میں جاری بحران اور اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک حکم جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل