ہومتازہ ترینروس ہمیں گیس کی فراہمی جاری رکھے گا، آسٹریا

روس ہمیں گیس کی فراہمی جاری رکھے گا، آسٹریا

روس ہمیں گیس کی فراہمی جاری رکھے گا، آسٹریا

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریا کی وفاقی وزیر برائے ڈیجیٹل اور اقتصادی امور مارگریٹ شرامبوک نے کہا کہ روس آسٹریا کے ساتھ گیس کے معاہدوں پر نیک نیتی سے عمل درآمد کر رہا ہے، سرد جنگ کے بدترین دور میں سپلائی کبھی نہیں رکے گی۔ انہوں نے ORF 2 ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں آسٹریا میں گیس ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پوری طرح سے نہ بھرنے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یورپ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باوجود روس آسٹریا کے ساتھ گیس کی فراہمی کے سلسلے میں تمام منصوبوں پر کاربند رہے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ روس گیس کے معاہدوں پر عمل درآمد کررہا ہے جو کے ایک مثبت بات ہے۔ ہمارے پاس طویل مدتی معاہدے ہیں اس کے علاوہ ہمارے پاس ذخیرہ کرنے کی بہت بڑی تنصیبات بھی ہیں. آسٹریا کی عہدیدار نے کہا کہ آسٹریا کے پاس روس سے فراہم کی جانے والی گیس کافی ہے کیونکہ جرمنی کے برعکس اس کے پاس طویل مدتی معاہدے ہیں۔ سرد جنگ کے بدترین دور میں بھی روس سے گیس کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل