ہومتازہ ترینماسکو سیکیورٹی سوالات کے مغرب سے جوابات کا منتظر ہے، لاوروف

ماسکو سیکیورٹی سوالات کے مغرب سے جوابات کا منتظر ہے، لاوروف

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ روس مغربی ساتھیوں سے سلامتی کی ضمانتوں کے بارے میں اپنے سوالات کے جوابات کی تلاش جاری رکھے گا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس موضوع کے دیگر پہلوؤں پر بھی بات چیت شروع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مغربی بنیادی طور پر امریکی ساتھیوں کے ساتھ عملی اہمیت کے حامل کچھ پہلوؤں پر ایک مکالمہ تیار کر رہے ہیں۔ ہم بیک وقت ان جائز سوالات کے جوابات تلاش کریں گے جو ہم نے اٹھائے ہیں۔ ان کے بقول ماسکو کی ترجیحی سلامتی کے مسائل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر ایجنڈے میں شامل رکھنا ہے.

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو میں فرانسیسی صدر کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں روسی ریاست کے سربراہ نے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کے نتائج کی طرف اشارہ کیا۔ لاوروف نے روسی صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا میری رائے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں آپ نے موجودہ حالات میں یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے اور کیف کی جانب سے مغربی ہتھیاروں کی روسی سرحدوں کے قریب تعیناتی کا موزوں جواب دیا ہے. روسی وزیر خارجہ کے مطابق ماسکو کی ترجیحی سلامتی کے امور پر نقطہ نظر ایجنڈے میں رہنا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل