ہومتازہ ترینتنازعہ بڑھانے کے لیے کینیڈا یوکرین کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، روسی...

تنازعہ بڑھانے کے لیے کینیڈا یوکرین کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، روسی سفیر

تنازعہ بڑھانے کے لیے کینیڈا یوکرین کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، روسی سفیر

ماسکو(صداۓ روس)
اوٹاوا میں روسی سفیر اولیگ سٹیپانوف نے بتایا کہ کینیڈین حکام کا یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ تنازعہ کو مزید بڑھا دے گا۔ روسی سفیر کے مطابق کسی بھی اندرونی مسلح تنازعہ والے ملک کو ہتھیاروں کی فراہمی ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے امن قائم کرنے میں مدد نہیں ملے گی اور صرف یوکرین میں تنازعہ کو تقویت ملے گی. انہوں نے نشاندہی کی ہتھیار فراہم کرکے مغربی ممالک کییف حکومت کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں.

سٹیپانوف نے اس بات پر زور دیا کہ روس کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کو روکے اور اس کے بجائے کیف حکام پر اپنا خصوصی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں ڈونیٹسک اور لوگانسک کے ساتھ مذاکرات کے لئے میز پر لائے اور ان کی حوصلہ افزائی کرے کہ وہ مینسک پیکج آف میژرز کو مکمل اور غیر مشروط طور پر نافذ کرے۔ واضح رہے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اوٹاوا نے یوکرین کو 7.8 ملین کینیڈین ڈالر مالیت کے مہلک ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل