ہومپاکستانافغانستان سے تین گروپ پاکستان پر حملے کرتے ہیں، عمران خان

افغانستان سے تین گروپ پاکستان پر حملے کرتے ہیں، عمران خان

افغانستان سے تین گروپ پاکستان پر حملے کرتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے تین گروپ پاکستان پر حملے کرتے ہیں. پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے تین گروپ پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم ہیں، جنہیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے، افغانستان سے تین گروپس پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں جنہیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان گرپوں میں تحریک طالبان پاکستان، داعش اور بلوچ لبریشن فرنٹ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ عارضی سیٹ اپ کے بعد سے وہاں کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا، افغان حکومت سے کہہ دیا کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو اگر افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی ہوگی تو افغان عوام بھی متاثر ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چار کروڑ افراد رہتے ہیں، پاکستان افغانستان کو تنہا تسلیم نہیں کرسکتا، دنیا کو افغان حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیے کیوں کہ دنیا کے پاس اس کے سوا کوئی اور آپشن موجود نہیں ورنہ افغانستان میں کوئی انسانی المیہ بھی پیدا ہوسکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ طالبان بھی ایسے اقدامات کریں کہ دنیا کا ان پر اعتماد بحال ہوجائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل