ہومانٹرنیشنلایک دن باحجاب خاتون بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اسد اویسی

ایک دن باحجاب خاتون بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اسد اویسی

ایک دن باحجاب خاتون بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اسد اویسی

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کے مسلمان رہنما اسد الدین اویسی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن باحجاب خاتون بھارت کی وزیراعظم بنے گی. اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں شروع ہوئے حجاب تنازعہ کے بعد اس معاملے پر پورے بھارت میں تناؤ کا ماحول ہے۔ ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ایک دن صرف حجاب پہننے والی خاتون ہی ملک کی وزیر اعظم بنے گی۔ دوسری طرف کرناٹک کے اڈپی سے بی جے پی کے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے اس پورے تنازع کو پاکستان کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ حجاب کا تنازع اڈپی سے ہی شروع ہوا تھا۔

اویسی نے کہا کہ بیٹیوں کو کوئی نہیں روک سکتا حیدرآباد کے ایم پی اویسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حجاب تنازعہ پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والی مسلم خواتین کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں اویسی کہہ رہے ہیں کہ انشاء اللہ اگر بیٹیاں حجاب پہننے کا فیصلہ کر لیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

کلکٹر بنیں گے وزیراعظم بھی حجابی ، ویڈیو میں اویسی نے مزید کہا کہ بیٹیاں کہتی ہیں ابا اماں میں حجاب پہنوں گی، تو اماں ابا کہیں گی بیٹا پہن لو، تمہیں کون روکتا ہے، ہم دیکھ لیں گے۔ حجاب پہن کر، نقاب بھی کالج جائے گی، کلکٹر بنے گی، بزنس مین بنے گی اور ایک دن اس ملک میں حجاب پہننے والی لڑکی بھی وزیراعظم بنے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل