ہومتازہ ترینامریکا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑنے پر بھارت ناراض

امریکا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑنے پر بھارت ناراض

امریکا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑنے پر بھارت ناراض

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑنے پر بھارت ناراض ہے. اطلاعات کے مطابق امریکہ کے نیویارک میں مہاتما گاندھی کے ایک مجسمہ کو نقصان پہنچائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطبق مینہٹن میں گاندھی جی کے کانسہ سے بنے مجسمہ کے ساتھ گزشتہ ہفتہ کے روز شر پسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی۔ اس واقعہ کی خبر ملنے کے بعد بھارتی قونصلیٹ کی طرف سے ناراضگی ظاہر کی گئی ہے۔ بھارتی کمیونٹی نے بھی اس واقعہ پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک میں بھارت کے قونصلیٹ نے کہا کہ یہ واقعہ ہفتہ کے روز صبح کا ہے جب کچھ نامعلوم لوگوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’قونصلیٹ مجسمہ کے ساتھ توڑ پھوڑ کے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔‘‘ فی الحال اس معاملے کو مقامی افسران کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔ قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ ’’امریکہ کے محکمہ خارجہ کے سامنے فوری جانچ کے لیے معاملے کو رکھا گیا ہے۔ افسران سے اس مذموم عمل کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف مناسب کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گاندھی میموریل انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے 8 فُٹ اونچا یہ مجسمہ عطیہ کیا تھا اور مہاتما گاندھی کے 117ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 2 اکتوبر 1986 میں نصب کیا گیا تھا۔ اس مجسمہ کو 2001 میں ہٹا دیا گیا اور 2002 میں از سر نو نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کچھ نامعلوم افراد نے اسی طرح امریکہ کے کیلیفورنیا میں مہاتما گاندھی کے ایک دیگر مجسمہ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل