ہومتازہ ترینیوکرین کے عوام مغرب کی فوجی امداد کی قیمت چکائیں گے، روس

یوکرین کے عوام مغرب کی فوجی امداد کی قیمت چکائیں گے، روس

یوکرین کے عوام مغرب کی فوجی امداد کی قیمت چکائیں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ یوکرین کو مغربی ممالک کی طرف سے فراہم کی جانے والی فوجی امداد کی ادائیگی یوکرین کے عوام پر پڑے گی، جس کا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ہوگا. روس کی سفارت کار نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے عوام اس سب کی قیمت ادا کریں گے، بشمول آنے والی نسلوں کی زندگیاں اور ناکامی.

سفارت کار نے روشنی ڈالی کہ سال کے آغاز سے لے کر اب تک مختلف ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، پولینڈ، لتھوانیا کے 40 سے زیادہ فوجی ٹرانسپورٹ طیارے یوکرین میں اتر چکے ہیں۔ زاخارووا نے یاد دلایا کہ دسمبر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو دفاعی سلامتی کی مد میں اضافی 200 ملین ڈالر کی منظوری دی تھی۔ امدادی پیکج میں ٹینک شکن میزائل، گرینیڈ لانچرز، آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود شامل ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل