ہومانٹرنیشنلایران کا قرضہ واپس کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں،...

ایران کا قرضہ واپس کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں، برطانیہ

ایران کا قرضہ واپس کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں، برطانیہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ نے کہا ہے کہ ایران کے قرضوں کو واپس کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں. اطلاعات کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ لندن، تہران کو اپنے قرضوں کی فوری ادائیگی کے طریقوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ “حسین امیرعبداللہیان” نے گزشتہ روز اپنی برطانوی ہم منصب “لیز ٹراس” کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کی۔ امیر عبد اللہیان اور لیز ٹراس کے درمیان گفتگو کے دوران اہم موضوعات میں سے ایک 400 ملین پاؤنڈ مالیت کا پرانا قرض جو انگلستان نے ایران کو واپس کرنا ہے. ٹراس نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں برطانیہ ایران کو اپنے واجب الادا قرضے ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

کچھ ماہ قبل لندن میں ایرانی سفیر نے کہا تھا کہ برطانوی حکومت کے اہلکار ایران کو برطانیہ کے 400 ملین پاؤنڈ کے تاریخی قرض کی ادائیگی کے قانونی طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ برطانیہ کے دفتر خارجہ نے ایران کو ادائیگی کی کسی بھی تفصیلات پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے. 1970 کی دہائی کے وسط میں ایران کو اسلحے کی فروخت سے متعلق £400 ملین کے قرض کی رقم تاحال برطانیہ پر واجب الادا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل