ہومپاکستانبل گیٹس کا وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر دورہ پاکستان

بل گیٹس کا وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر دورہ پاکستان

بل گیٹس کا وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر دورہ پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر بل گیٹس کے دورہ پاکستان پہنچے ہیں. بل گیٹس نے قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان کے لیے حمایت کو تسلیم کرتے ہیں. اس دوران عمران خان نے بل گیٹس کو بتایا کہ حکومت پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے بل گیٹس کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پولیو کےخلاف جنگ میں متحرک ہے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور عزم متاثر کن ہے، ہم پولیو کے خلاف جنگ کے آخری مراحل کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے، کورونا کے باوجود پاکستان کے انسدادِ پولیو کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا.

بل گیٹس کے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا جو کہ نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا اعزاز ہے. ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس کے شریک بانی بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔ ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

بل گیٹس نے این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ سربراہ این سی اوسی اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے بل گیٹس سے ملاقات کی اور بل گیٹس کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل