ہومتازہ ترینامن کی خاطرروس سے بات چیت کرنے کے لئے تیارہیں، یوکرین

امن کی خاطرروس سے بات چیت کرنے کے لئے تیارہیں، یوکرین

امن کی خاطرروس سے بات چیت کرنے کے لئے تیارہیں، یوکرین

کیف(صداۓ روس)
یوکرین نے کہا کہ امن کی خاطرروس سے بات چیت کرنے کے لئے تیا رہیں. کشیدگی کے درمیان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرگئی کسلیتسیا نے کہا ہے کہ امن برقرار رکھنے کے لیے ان کا ملک روس کے ساتھ ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امن برقرار رکھنے اور سرحدی تنازع کا حل تلاش کرنے کے لیے روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے مشرقی یوکرین کے ایک متنازع علاقے موریپول میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ کسی بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین دوسرے ممالک کی مدد اور روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (NATO) میں یوکرین کی رکنیت کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے زیلینسکی نے کہا کہ نیٹو کے تمام ممبران یوکرین کے الحاق کی حمایت نہیں کرتے۔یوکرین کی نیٹو میں شمولیت روس کے اہم خدشات میں سے ایک رہی ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ نیٹو کے معاملے پر ریفرنڈم کے امکان پر غور نہیں کیا جا رہا۔نیٹو کی رکنیت کا ہدف اس وقت یوکرین کے آئین میں درج ہے۔وہیں اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرگئی کسلیتسیا نے بھی کہا ہے کہ یوکرین ہمیشہ روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔کسلیتسیا نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں‘

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل