ہومانٹرنیشنلمغربی ممالک کی فوج کی ضرورت نہیں، یوکرینی صدر

مغربی ممالک کی فوج کی ضرورت نہیں، یوکرینی صدر

مغربی ممالک کی فوج کی ضرورت نہیں، یوکرینی صدر

کیف(صداۓ روس)
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے یوکرین کو غیر ملکی اتحادی افواج کی “کوئی ضرورت” نہیں ہے. صدر یوکرین نے اپنے ملک میں امریکا اور یورپ کے فوجیوں کی آمد کی مخالفت کا اعلان کیا ہے. یوکرین کے صدر نے کی ایف کی مدد کے لئے مغربی ممالک کی آمادگی کے اعلان پر کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے ملک میں بیرونی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ولادمیر زلنسکی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہمیں اپنے قلمرو میں بیرونی فوجیوں کی ضرورت نہیں کیونکہ اس صورت میں پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوجائےگا۔

یوکرین کے صدر کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ برطانوی کمپنی یوگوو کے حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین کی حفاظت کے لئے فوج بھیجنے کی سب سے زیادہ مخالفت جرمنی میں درج کی گئی ہے ۔ جرمنی کے باون فیصد افراد نے یوکرین کی حفاظت کے لئے بیرونی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت جبکہ تیئس فیصد نے اس کی حمایت کی ہے۔ مغرب کے ساتھ روس کی کشیدگی کا نیا دور دسمبر دو ہزار اکیس میں شروع ہوا جب نیٹو اور امریکہ نے اپنے فوجی مشرقی یورپ خاص طور سے یوکرین کی جانب بڑھانا شروع کئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل