ہومتازہ ترینروس نے 1945 کے بعد سب سے بڑی جنگ کا منصوبہ بنا...

روس نے 1945 کے بعد سب سے بڑی جنگ کا منصوبہ بنا لیا، برطانیہ

روس نے 1945 کے بعد سب سے بڑی جنگ کا منصوبہ بنا لیا، برطانیہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روس ایک ایسی جنگ کی تیاری کر رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں سب سے بڑا اور خونریز تنازعہ ہو سکتا ہے۔ جانسن نے ہونے والے ایک انٹرویو میں بی بی سی کو بتایا کہ جو منصوبہ ہم دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ 1945 کے بعد سے یورپ میں بہت بڑے پیمانے پرسب سے بڑی جنگ ہو سکتی ہے، جس کا آغاز روس کرسکتا ہے. برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس بتاتی ہیں کہ ماسکو یوکرین پر کئی سمتوں سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جانسن نے کہا کہ تمام علامات یہ ہیں کہ جنگ کا یہ منصوبہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے.

برطانوی رہنما بورس جانسن نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ان الفاظ کی تائید کی جس میں انہوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یوکرین پر روسی حملہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوگا۔ اس ہفتے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ماسکو کے یوکرین پر حملہ کرنے کے منصوبے کو تفصیل سے بیان کیا۔ اس سے قبل جمعرات کو برطانیہ کی وزارت دفاع نے یوکرین پر “حملہ کے ممکنہ امکانات” کا نقشہ شائع کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل