ہومتازہ ترینیوکرین تنازعہ، صدر پوتن اور فرانسیسی صدر کی ٹیلی فون پرگفتگو

یوکرین تنازعہ، صدر پوتن اور فرانسیسی صدر کی ٹیلی فون پرگفتگو

یوکرین تنازعہ، صدر پوتن اور فرانسیسی صدر کی ٹیلی فون پرگفتگو

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی صدارتی پریس سکریٹری دمتری پیسکوف نے فرانسیسی وزیر خارجہ کی طرف سے روسی اور فرانسیسی صدور ولادیمیر پوتن اور ایمانوئل میکرون کے درمیان ہونے والی بات چیت کے خفیہ حصے کے انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریملن کو امید ہے کہ اسے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے خفیہ حصے کو ظاہر نہیں کرنا پڑے گا لیکن روس ہر وہ کام کرنے کے لیے تیار ہے جو سچ کہنے کے لیے درکار ہوگی. تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن اور فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے اتوار کو ٹیلی فون پر بحران یوکرین اور یورپ میں جنگ روکنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔

یاد رہے پوتن اور میکرون کے درمیان ہونے والی یہ ٹیلی فونک گفتگو، سات فروری کو ماسکو میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات کے بعد پہلی بات چیت ہے اور یہ گفتگو یوکرین میں جنگ روکنے کی تازہ ترین کوشش شمار ہوتی ہے۔ روس اور فرانس کے صدر کے درمیان یہ ٹیلی فونی بات چیت ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ مغربی ممالک، یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی تعیناتی اور میڈیا پروپیگنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین پر روس کے حملے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں جس کے سبب مشرقی یوکرین میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل