ہومانٹرنیشنلبرطانیہ میں بھیانک طوفان کے بعد تباہی

برطانیہ میں بھیانک طوفان کے بعد تباہی

برطانیہ میں بھیانک طوفان کے بعد تباہی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ میں بھیانک طوفان سے تباہی دکھانے میں آئی ہے. ان دنوں برطانیہ میں یونیس نامی ایک بھیانک طوفان آیا جس کے باعث کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہزاروں درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا جبکہ لاکھوں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ اس درمیان ایک نادر ویڈیو یورپ ہی سے منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زینب نامی ایک طوفان اپنی گھر کی چھت پر چڑھے ایک شخص کو اپنے ساتھ اڑا لے گیا۔ طوفان کے باعث لندن سمیت انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی انگلینڈ میں 196 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی جس کی وجہ سے لوگ پیروں پہ نہ سنبھل سکے اور کئی افراد اڑ کر دور جاگرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ میں 80 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس بری طرح متاثر ہے۔ برطانوی ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کرلیں۔ طوفان کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیلجیم، ڈنمارک اور سوئیڈن میں طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل