ہومانٹرنیشنلچین نے صدر پوتن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

چین نے صدر پوتن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

چین نے صدر پوتن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

ماسکو (صداۓ روس)
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک بریفنگ میں کہا کہ بیجنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو روسی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ چینی سفارت کار نے صدر پوتن کے حلف اٹھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے صدر پوتن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چینی رہنما شی جن پنگ نے قبل ازیں صدر پوتن کو ایک خط بھیجا، جس میں انہیں دوبارہ روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ صدر پوتن کی قیادت میں روس ریاست کی تعمیر، اقتصادی اور سماجی ترقی میں نئے نتائج حاصل کرتا رہے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز ولادیمیر پوتن پانچویں مرتبہ کریملن کے عظیم محل سے سینٹ اینڈریو تھرون ہال تک پیدل چلے اور ایک بار پھر چھ سال کی مدت کے لیے روس کے صدر کا حلف اٹھایا۔ صدر پوتن نے وزرا اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم متحد اور عظیم قوم ہیں۔ ہم مل کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے، اپنے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے اور جیت ہماری ہی ہو گی۔‘ اگرچہ ریڈ کارپٹ پر چل کر جانے والا راستہ ان کے لیے نیا نہیں تھا لیکن مئی 2000 میں صدر پوتن کی پہلی تقریبِ حلف برداری کے بعد سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل