روس میں امریکی شہری محتاط رہیں، امریکا کی ہدایات
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں امریکی شہری محتاط رہیں. روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی سے متعلق ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق وارننگ دے دی۔ ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کا خدشہ ہے۔ شاپنگ سینٹرز، ریلوے اور میٹرو اسٹیشن پر حملے ہوسکتے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں حملوں کا خطرہ ہے۔ امریکی شہری عوامی مقامات پر غیرضروری جانے سے گریز کریں۔
امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ روس میں امریکی شہری انخلا کی منصوبہ بندی کریں، امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ کریں۔