ایرانی طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں. ایران کا ایک طیارہ آج صبح حادثے کا شکار ہوا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کا ایک طیارہ آج صبح تبریز میں گر کر تباہ ہوا۔ تبریز کے ہلال احمر کے صدرحمید منجم کا کہنا ہے کہ بد قسمت طیارہ میلاد اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہے۔ جس وقت طیارہ اسکول کی دیوار سے ٹکرایا اس وقت اسکول میں کوئی نہیں تھا۔ اس وقت امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں 40 امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔