ہومتازہ ترینیوکرین کا بحران، امریکہ پیچھے ہٹنے پر مجبور

یوکرین کا بحران، امریکہ پیچھے ہٹنے پر مجبور

یوکرین کا بحران، امریکہ پیچھے ہٹنے پر مجبور

ماسکوروس)
یوکرین بحران کے حوالے سے امریکہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا ہے. اطلاعات کے مطابق یوکرین کے بحران پر اب امریکہ بیک فٹ پر آ گیا ہے اور اس کا موقف بدل رہا ہے۔ یوکرین تنازع کے حل کے لیے امریکہ اور روس کے صدور کا کانفرنس پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان کانفرنس سے متعلق تیاریاں جمعرات کو شروع ہوں گی۔ امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے معاملے پراپنے روسی ہم منصب ولادی میرپوتن سے ملاقات کرنے پراتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس نے امریکی صدرجوبائیڈن کوروسی صدرولادیمیرپوتن سے ملاقات کی تجویز دی تھی جسے انہوں نے اصولی طورپرقبول کرلیا ہے۔ امریکی اورروسی صدور کی ملاقات میں یوکرین کے بحران کے ممکنہ حل پربات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یوکرین کے مسئلے پرگزشتہ کئی ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے اورامریکہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے تاہم روس کا کہنا ہے کہ روس نہ فقط یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا بلکہ امریکہ اس مسئلے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استمعال کر رہا ہے۔

دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی سے متعلق ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کا خدشہ ہے۔ شاپنگ سینٹرز، ریلوے اور میٹرو اسٹیشن پر حملے ہوسکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل