روس نے یوکرین کے زیر قبضہ ڈونیٹسک اور لوگانسک جمہوریہ کو آزاد ممالک کے طور پر تسلیم کرلیا
ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین کے زیر قبضہ دو ریجنز کے سربراہوں نے روس سے ان کی آزادی تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد روسی صدر نے ڈونیٹسک اور لوگانسک جمہوریہ کو آزاد ممالک کے طور پر تسلیم کرلیا. روس کے صدر کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ یوکرین اب سے ہمارا پڑوسی نہیں ہے۔ اس سے قبل یوکرین کے زیر قبضہ ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ (DPR اور LPR) نے 18 فروری کو یوکرین اور DPR اور LPR کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد اپنے شہریوں کو روس منتقل کرنے کا اعلان کیا، کیونکہ کیف فورسز نے Donbass کے علاقے میں گولہ باری تیز کر دی تھی۔