ہومتازہ ترینروس نے یوکرین پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی،...

روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، جی سیون

روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، جی سیون

میونخ (انٹرنیشنل ڈیسک)
جی سیون نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی. سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ، جی سیون نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اُس نے یوکرین پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ جی سیون کے وزرائے خارجہ نے میونخ سلامتی کانفرنس کے موقع پر یوکرین کے معاملے پر ہفتے کے روز علیحدہ ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یوکرین کے خلاف مزید کسی بھی جارحیت کے بڑے بھاری نتائج ہوں گے جن میں وسیع اہداف پر مالی اور معاشی پابندیاں شامل ہیں جن سے روسی معیشت پر شدید اورغیر معمولی سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے گرد بڑے پیمانے پر افواج کا جمع کیا جانا سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یورپی براعظم میں سب سے بڑی تعیناتی ہے اور یہ عالمی سلامتی اور بین الاقوامی نظام کیلئے ایک چیلنج ہے۔ مشترکہ بیان میں روس پر زور دیا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طور پر یوکرین کی سرحدوں کے ساتھ اپنی فوجی سرگرمیوں میں اعلان کردہ کمی پر عملدرآمد کرے کیونکہ جی سیون ملکوں کو اس کمی کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا ۔

اس بیان میں روس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سفارتکاری کی راہ کا انتخاب کرے اور کشیدگی میں کمی کرے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے ’’ہمیں تشویش ہے کہ من گھڑت خودساختہ واقعات کو ممکنہ فوجی کشیدگی بڑھانے کیلئے جواز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے‘‘۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل