ہومتازہ ترینیوکرین نے پاکستان سے مدد مانگ لی

یوکرین نے پاکستان سے مدد مانگ لی

یوکرین نے پاکستان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (صداۓ روس)
یوکرین نے روس سے جاری سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے. یوکرین نے روس سے جاری حالیہ تنازع پر پاکستان سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا، یوکرین کے سفیر مارکیان نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر ہماری مدد کرے تاکہ ہم روس کی جارحیت کے خلاف کامیاب ہوسکیں۔

پاکستان میں تعینات یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یوکرین روسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، روس یوکرین پر حملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 6 ماہ میں یوکرین سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد روسی فوجی تعینات ہو چکے ہیں۔ مارکیان چوچک خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ روسی حملے سے پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جائے گی، پاکستان جوہری طاقت ہے وہ تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ روس عالمی قوانین اور وعدوں کی پاس داری کرے اورکسی بھی ممکنہ جارحیت سے باز رہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل