ہومتازہ ترینروس کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، وینزویلا

روس کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، وینزویلا

روس کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، وینزویلا

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وینزویلا کی حکومت اپنے ملک اور خطے میں امن کے تحفظ کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا دنیا یہ سمجھتی ہے کہ صدر پوتن اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے کوئی اقدامات نہ کرتے ہوئے خاموش بیٹھیں رہیں گے اور کچھ نہیں کریں گے؟ یہی وجہ ہے کہ وینزویلا روس، خطے میں امن کے تحفظ کے لیے صدر ولادیمیر پوتن کی کوششوں کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

مادورو نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس دنیا میں طاقت کے بگڑتے توازن کو برابری کی بنیاد پر ختم کر دے گا. انہوں نے مزید کہا کہ وہ سفارت کاری کا استعمال کرتے ہوئے یوکرائنی تنازع کو حل کرنے کی کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل