ہومپاکستانوزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دورے پر روس روانہ

وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دورے پر روس روانہ

وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دورے پر روس روانہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورہء روس کیلئے ماسکو روانہ ہو گئے ہیں. اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی گئے ہیں. وزیراعظم عمران خان ماسکو کا دورہ کرنیوالے 10ویں پاکستانی حکمران ہیں جو روسی صدر پوتن سے ماسکو کے کریملن صدارتی محل میں ملاقات کریں گے. اس دورے کے دوران 3ارب ڈالرز کے مجوزہ PSGPمنصوبے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائیگا.

اس دورے کے دوران ہونے والی پاکستان روس رہنماؤں کی مملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تجارتی حجم 789.8ملین ڈالرز سے بڑھانے کی امید کی جارہی ہے. ماسکو 62 ارب ڈالرز کے سی پیک کا حصہ بن جائے تو پاکستان، روس اور چین کا ٹرائیکا تمام امکانات میں گیم چینجر بن جائینگے. واضح رہے اس سے قبل پاکستان کی جانب سے جنرل ایوب خان، یحییٰ خان، ذوالفقار علی بھٹو، ضیاء الحق، نواز شریف، مشرف، زرداری، گیلانی بھی روس کا دورہ کرچکے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل