ہومتازہ ترینروس حملہ کرچکا مغربی اتحادی متحد رہیں، امریکی صدر

روس حملہ کرچکا مغربی اتحادی متحد رہیں، امریکی صدر

روس حملہ کرچکا مغربی اتحادی متحد رہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ (DPR اور LPR) کے سلسلے میں روس کے اقدامات یوکرین پر روس کے حملے کے آغاز کی نشاندہی کرتے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے روس کی جانب سے اپنے فوجی دستے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر کنٹرول دو خطوں میں بھیجنے کے اقدام کو ‘بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی’ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے گذشتہ روز مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کو بطور آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ڈونیٹسک اور لوہانسک میں روسی حمایت یافتہ باغی 2014 سے یوکرین کی افواج سے لڑ رہے ہیں اور وہ وہاں ان علاقوں کو ‘آزاد ریاستیں’ قرار دیتے ہیں۔ مغربی طاقتوں کو خطرہ ہے کہ اس سے روسی افواج کا یوکرین کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونا آسان ہوجائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل