مغرب نے جنگ میں دھکیل کر تنہا چھوڑدیا، یوکرینی صدر کا شکوہ
کیف (صداۓ روس)
یوکرینی صدر نے شکوہ کیا ہے کہ مغرب نے جنگ میں دھکیل کر تنہا چھوڑدیا ہے. یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ کیف کو خود کو بچانے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ نیٹو اسے کوئی ضمانت دینے سے “خوفزدہ” ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ میں نے مغربی ممالک سے پوچھا کے کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں؟ جس کے جواب میں مغربی ممالک نے جواب دیا کہ وہ اخلاقی طور پر ہمارے ساتھ ہیں لیکن وہ ہمیں نیٹو اتحاد میں نہیں لیں گے.
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ روس کے ساتھ پہلے روز کی لڑائی میں 137 افراد ہلاک ہوئے۔ لادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا یوکرین نیٹو میں شامل ہو گا؟ ہر کوئی ڈرتا ہے اور جواب نہیں دیتا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے قبضے سے کیف ائیرپورٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔