ہومتازہ ترینروسی فوج نے چرنوبل پاور پلانٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا، یوکرین

روسی فوج نے چرنوبل پاور پلانٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا، یوکرین

روسی فوج نے چرنوبل پاور پلانٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا، یوکرین

کیف (صداۓ روس)
یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے چرنوبل پاور پلانٹ پر کنٹرول کرلیا ہے. یوکرینی صدر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے چرنوبل پاورپلانٹ پر کنٹرول کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر کے دفتر کے عہدیدار میخائلو پوڈولیئک کا کہنا تھا کہ روس کے لاتعداد حملوں کے بعد یہ کہنا ناممکن ہے کہ چرنوبل پاور پلانٹ محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یورپ کے لیے یہ سب سے بڑا خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج تین اطراف سے روسی فوجیوں پر حملہ کر رہی ہے۔ روسی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ چند روسی فوجی جمعرات کو صبح سویرے یوکرین میں داخل ہونے سے قبل چرنوبل کے ایکسکلوژن زون’ میں چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روس چرنوبل نیوکلیئر ری ایکٹر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تاکہ نیٹو کو بتایا جائے کہ وہ فوجی مداخلت نہ کرے۔ یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلینسکی نے پاور پلانٹ پر قبضے سے قبل ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہمارے محافظین اپنی جانیں دے رہے ہیں تاکہ 1986 کا سانحہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے یورپ کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل