ہومتازہ ترینیوکرین میں روس کی کاروائی کی حمایت کرتے ہیں، کرغزستان

یوکرین میں روس کی کاروائی کی حمایت کرتے ہیں، کرغزستان

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن پریس سروس نے ایک بیان میں کہا کہ کرغزستان کے صدر سدیر جاپاروف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون کال میں دونباس کے تحفظ کے لیے روس کے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔ کرغزستان کے صدور صدیر جاپاروف اور روس کے ولادیمیر پوتن نے کرغزستان کی طرف سے شروع کی گئی ٹیلی فون پر بات چیت میں یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدیر جاپاروف نے نشاندہی کی کہ کیف مینسک معاہدوں کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ہے اور روس کے فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا جن کا مقصد دونباس میں شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ اس کے جواب میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کرغیز صدر کے اصولی موقف کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا. کریملن پریس سروس نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے روسی-کرغیز اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور اتحادی تعلقات کو جامع طور پر مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل