ہومتازہ ترینہندوستان ہمیں بچائے، یوکرین کا مطالبہ

ہندوستان ہمیں بچائے، یوکرین کا مطالبہ

ہندوستان ہمیں بچائے، یوکرین کا مطالبہ

کیف(صداۓ روس)
یوکرین کا مطالبہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہندوستان ہمیں بچائے اور ہماری مدد کرے. یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سیاسی تعاون کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے نریندر مودی سے بات کی اور انہیں بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد حملہ آور ہماری سرزمین پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مل کر جارحین کو روکیں۔

ہندوستان نے سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران حصہ نہیں لیا تھا جس کے بعد یوکرینی صدر نے نریندر مودی سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حصہ ہے تاہم چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ جمعے کو روس کی یوکرین پر حملے کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ووٹ نہیں دیا تھا۔ ہندوستان نے مطالبہ کیا تھا کہ فوجوں کو فوری طور پر واپس بلا لیا جائے۔

روس نے مذکورہ قرارداد پر ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے اس کو رد کردیا کیونکہ وہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔ ہندوستان اور روس سرد جنگ کے زمانے میں ایک دوسرے کے قریبی تھے اور اس وقت بھی بہترین تعلقات ہیں، پوتن نے گزشتہ برس ہندوستان کا دورہ بھی کیا تھا جو غیرمعمولی دوروں میں سے ایک تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل