پولینڈ، سویڈن اور جمہوریہ چیک کا روس سے فٹبال ورلڈکپ میچ کھیلنے سے انکار
وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک)
پولینڈ، سویڈن اور جمہوریہ چیک نے یوکرین پر حملے کی مخالفت میں روس کے ساتھ ورلڈ کپ پلے آف کھیلنے سے انکار کردیا۔ پولینڈ نے روس سے فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکارکردیا.واضح رہے اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ نے روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے خلاف روس سے فٹ بال ورلڈکپ کا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔ پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کےصدر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ روسی جارحیت کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ پولش ٹیم آئندہ ماہ روس سے ہونے والا فٹ بال میچ نہیں کھیلےگی۔ خیال رہےکہ پولینڈ نے24 مارچ کو ماسکو میں رو س سے ورلڈکپ 2022کا کوالیفائر میچ کھیلنا تھا ۔
پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کے اس فیصلے پر پولش کھلاڑیوں نے بھی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ فیفا کی جانب سے اس میچ کے پوائنٹس کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، فیفاکو امید ہے کہ میچ سے قبل تک روس یوکرین تنازع اختتام پذیر ہوجائےگا۔