ہومتازہ ترینیوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی فوج کی پیش قدمی جاری

یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی فوج کی پیش قدمی جاری

یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی فوج کی پیش قدمی جاری

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی فوج کی پیشقدمی جاری ہے جس کے ساتھ ساتھ یوکرینی فوج کے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے. روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چوتھے روز بھی جارہی ہے اس درمیان روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ خارکیف سٹی میں سیکڑوں یوکرینی فوجیوں نے ہتھار ڈال دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح مزید روسی فوجی یوکرین کے شہر خارکیف میں داخل ہوگئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے اتوار کے روز ماسکو میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ پچھلے چار روز کے دوران یوکرینی فوج کے 275 سے زائد مراکز کو تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف میں شدید لڑائیاں ہورہی ہیں اور 470 یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو روسی فوج کے حوالے کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ صوبہ خارکیف میں یوکرینی فوج کےمیزائیل رجمنٹ نے خود کو روسی فوج کے حوالے کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یوکرین کے دو شہر خرسون اور بردیانسک ہمارے محاصرے میں ہیں جبکہ گن جفسک اور چرو بائیوفکا کے ہوائی اڈے روسی فضائیہ کے کنٹرول میں آگئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کوناشنکوف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روسی فوجیں رہائشی علاقوں کو نشانہ نہیں بنا رہی ہیں اور عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے لازمی تدابیر سے کام لیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمہوریہ دونیسک اور لوہانسک کی فوجیں بھی روسی فوج کی پشت پنائی میں پیشقدمی کر رہی ہیں۔ یوکرینی حکام نے روسی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل