یوکرینی صدر نے غیرملکیوں کو یوکرین کے لئے لڑنے کی دعوت دیدی
کیف (صداۓ روس)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے علاقائی دفاع کے بین الاقوامی لشکر کی تشکیل کا اعلان کیا ہے، جس میں ان غیر ملکیوں کو شامل کیا جائے گا جو روس کے خلاف ملک کے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔ اتوار کے روز زیلنسکی نے بیرونی ممالک کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جارحیت صرف یوکرین پر حملہ نہیں ہے، بلکہ “یورپ کے خلاف جنگ کا آغاز” ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس لڑائی میں شامل ہونا چاہتا ہے اور یوکرینیوں کے ساتھ “کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا” چاہتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے.
انہوں نے کہا کہ یوکرین کی قیادت ان تمام غیر ملکیوں کو دعوت دیتی ہے جو روسی قابضین کے خلاف مزاحمت میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور عالمی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہماری ریاست میں آنے اور علاقائی دفاعی کے لئے آنے والے تمام غیر ملکیوں کو ہم یوکرینی افواج کی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ یوکرینی صدر کے مطابق غیر ملکیوں کی ایک الگ یونٹ تشکیل دی جا رہی ہے –