ہومتازہ ترینروس نے 30 سے زائد ممالک کے لئے فضائی حدود بند کردی

روس نے 30 سے زائد ممالک کے لئے فضائی حدود بند کردی

روس نے 30 سے زائد ممالک کے لئے فضائی حدود بند کردی

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے دو درجن سے زیادہ یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے لیے بھی افضائی حدود بند کردی ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے پر پابندی کے بعد جوابی رد عمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جمعرات کی صبح ماسکو کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے فوراً بعد یورپی ممالک نے روسی ملکیتی ایئر لائنز اور روسی رجسٹرڈ طیاروں پر پابندی لگانا شروع کردی تھی۔ یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے روسی سے منسلک پروازوں کے لئے پوری یورپی یونین کی فضائی حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب فرانس نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس اور اس کے اتحادی بیلاروس سے نکل جائیں، جبکہ امریکہ نے بیلاروس میں سفارتخانے کی کارروائیاں معطل کر دی ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ روس کے لیے یوروپی یونین کی فضائی حدود بند ہونے کے فوراً بعد روس چھوڑ دیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل