ہومتازہ ترینروس کی سرکاری اور میڈیا ویب سائٹ پر ہیکرز کا حملہ

روس کی سرکاری اور میڈیا ویب سائٹ پر ہیکرز کا حملہ

روس کی سرکاری اور میڈیا ویب سائٹ پر ہیکرز کا حملہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی سرکاری اور میڈیا ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے حملہ کیا گیا. پیر کے روز متعدد روسی اور بیلاروسی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے مرکزی صفحات کی جگہ ‘جنگ بند کرو’ کے پیغام کو تبدیل کیا گیا۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیکر کے حملے کے باعث روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ معطل ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق ہیکرز کی جانب سے روسی میڈیا اوٹلیٹس TASS، Kommersant، RBK Izvestia، Fontanka کی ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ بیلاروس کے کچھ آؤٹ لیٹس کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں غیر فعال کر دیا گیا۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے روس یوکرین مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کردی ہے، روس یوکرین مذاکرات کیلئے موجود وفود کی ویڈیو بھی جاری کردی گئیں۔ دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے روس یوکرین مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کردی ہے، روس یوکرین مذاکرات کیلئے موجود وفود کی ویڈیو بھی جاری کردی گئیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل