ہومتازہ ترینیوکرین کے مزید دو شہر روسی فوج کے کنٹرول میں آ گئے

یوکرین کے مزید دو شہر روسی فوج کے کنٹرول میں آ گئے

یوکرین کے مزید دو شہر روسی فوج کے کنٹرول میں آ گئے

ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین میں جنگ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ شہر بردیانیسک پر روسی فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔ دونباس کے رہائشی علاقوں پر یوکرینی فوج اور انتہا پسندوں کی گولہ باری مسلسل جاری ہے ایسی صورت حال میں دونباس پر حملے بند کرنے پر یوکرین کے فوجیوں کو مجبور کرنے کے لئے روسی فوجی آپریشن پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے دوران روسی فوج نے جنوب مشرقی یوکرین کے شہر بردیانیسک کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

بردیانسک شہر بحیرہ آزوف میں اہم بندرگاہ کا حامل شہر ہے اور یہ شہر ماریوپول بندرگاہی شہر کے قریب واقع ہے۔ روسی میرین فوج بردیانسک شہر کے مختلف علاقوں اور اسی طرح اس سے ملے ہوئے علاقوں میں تعینات ہو گئی ہے۔ دریں اثنا روس کی وزرات دفاع نے رپورٹ دی ہے کہ بردیانسک اور انرژیگودار شہروں پر روسی فوج کا قبضہ ہو گیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے اسی طرح ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کی ایف شہر کے لوگ آزادانہ طور پر اس شہر سے باہر نکل سکتے ہیں۔ یوکرین کے حکام نے اتوار کی رات کہا تھا کہ شہر کی ایف کا محاصرہ ہو چکا ہے اور کوئی اس شہر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل