ہومتازہ ترینروس عالمی تنازعے کی اجازت نہیں دے گا، پوتن کا یوم فتح...

روس عالمی تنازعے کی اجازت نہیں دے گا، پوتن کا یوم فتح کی فوجی پریڈ سے خطاب

روس عالمی تنازعے کی اجازت نہیں دے گا، پوتن کا یوم فتح کی فوجی پریڈ سے خطاب

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں یوم فتح کی فوجی پریڈ سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ روس “عالمی تصادم” کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت سے کام کرے گا، لیکن ملک کو کسی بھی قسم کے خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ نازی جرمنی کے خلاف فتح کی 79 ویں سالگرہ منانے کی تقریب میں، صدر پوتن نے کہا کہ روسی فوج “ہمیشہ چوکس” ہے اور ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

پوتن نے مزید کہا مغرب دوسری جنگ عظیم کے اسباق کو بھولنا چاہتا ہے، لیکن ہمیں یاد ہے کہ ماسکو اور لینن گراڈ کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کے قریب عظیم الشان لڑائیوں میں انسانیت کی قسمت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ روس اپنی تاریخ میں ایک مشکل دور کا سامنا کر رہا ہے، یہ بات کرتے ہوئے کہ ملک کی تقدیر ہر روسی شہری پر منحصر ہے۔ پوتن نے کہا ہم اس یوم فتح کو خصوصی فوجی آپریشن کے حالات میں منارہے ہیں – ان کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے تمام جوان وہ جو اگلے مورچوں پر ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں۔ ہم ان کی استقامت اور قربانیوں کے آگے جھکتے ہیں، پورا روس آپ کے ساتھ ہے.

روسی رہنما نے زور دے کر کہا کہ ملک ان تمام لوگوں کو یاد رکھتا ہے جنہوں نے نازی ازم سے لڑتے ہوئے جانیں گنوائیں اور جو لوگ یوکرین کے تنازع کے دوران مارے گئے تھے۔ انہوں نے ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کیا.صدر پوتن کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہمیشہ ایک بہت ہی جذباتی، پُرجوش دن ہوتا ہے… یوم فتح تمام نسلوں کو متحد کرتا ہے۔ ہم اپنی صدیوں پرانی روایات کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں اور پراعتماد ہیں کہ ہم مل کر روس کے لیے ایک آزاد، محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل