روس کے اب بھی دنیا میں دوست ہیں، روسی سفارت کار
ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پیر کو کہا کہ روس کے اب بھی دنیا میں دوست ہیں مثال کے طور پر چین جیسا ملک روس کا بہترین دوست ہے. روسیا-1 ٹیلی ویژن چینل پر ولادیمیر سولوویو کے پروگرام میں ہونے وانے ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس کے اب بھی کوئی دوست ہیں؟ جس پر ماریا نے کہا یقیناً ہمارے پاس اب بھی اچھے دوست ہیں جن میں چین کا نام بھی ہے. انہوں نے کہا کہ عالمی کھلاڑیوں کا ردعمل دیکھیں۔ روسی سفارت کار نے کہا کہ وہ ممالک جو اپنے آپ کو امن پسند کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دراصل وہ واقعی امن پسند نہیں ہیں۔ جہاں تک روس کے دوستوں کا سوال ہے تو دنیا یہ جان لے کے روس کے دنیا میں اچھے دوست ہیں خاص طور پر چین روس کا بہترین دوست ہے.