ہومانٹرنیشنلدنیا کا سب سے بڑا طیارہ ماریہ این 225 بمباری میں تباہ

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ماریہ این 225 بمباری میں تباہ

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ماریہ این 225 بمباری میں تباہ

کیف تاشقند (صداۓ روس)
دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ماریہ این 225 بمباری میں تباہ ہوچکا ہے. اطلاعات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا یوکرینی ہوائی جہاز یوکرین کے ہوسٹومیل ایئرپورٹ پر ہینگر میں کھڑا تھا، جو دوطرفہ بمباری کے دوران تباہ ہوگیا ہے۔ یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد طیارہ تھا۔ خبر کے مطابق روسی بمباری کے نتیجے میں ماریہ N-225 کو شدید نقصان پہنچا۔
یوکرینی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس جہاز کو دوبارہ بنائیں گے۔ ہم ایک مضبوط، آزاد اور جمہوری یوکرین کے اپنے خواب کو پورا کریں گے۔ واضح رہے انتونوو کمپنی کی جانب سے بنایا گیا یہ طیارہ سوویت یونین کے دور میں بنایا گیا تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل