ہومتازہ ترینروس نے یوکرین کے اہم جوہری پلانٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

روس نے یوکرین کے اہم جوہری پلانٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

روس نے یوکرین کے اہم جوہری پلانٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے پیر کو اعلان کیا کہ روسی افواج نے Zaporozhskaya نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے ماسکو نے چرنوبل تنصیب کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ اس کے علاوہ روسی افواج نے بردیانسک، اینرگودر کے شہروں پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ روسی فوجیوں کے پاس مکمل کنٹرول ہے اور وہ Zaporozhskaya نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے کی حفاظت کر رہے ہیں. روسی فوج کے ترجمان میجر جنرل Igor Konashenkov نے کہا کہ اسٹیشن کا عملہ ان جوہری تنصیبات کو برقرار رکھنے اور جوہری ماحول کو معمول کے مطابق کنٹرول کرنے کے لیے کام کررہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اس جوہری تنصیب میں تابکاری کی سطح نارمل ہے۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے ایک دو منٹ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چرنوبل پاور پلانٹ کے آس پاس کے علاقے میں اسالٹ رائفلوں سے لیس لوگ ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ دو افراد فوجی وردی میں جن میں سے ایک کے بازو پر یوکرین کا جھنڈا ہے، سیکورٹی کیمروں کو دیکھ رہے ہیں. روسی وزارت دفاع کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ، جو تاریخ کی بدترین جوہری تباہی کا مقام ہے، اس وقت روس کے کنٹرول میں ہے اور مستحکم ہے، تابکاری کی سطح کو دن میں کم از کم چھ بار مانیٹر کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل