یوکرین کی فضائی حدود مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں آچکی
ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین کی فضائی حدود مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں آچکی ہے. روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود مکمل طور پر اس کےکنٹرول میں ہے۔ اس حوالے سے ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کی زباروجیا ایٹمی پلانٹ کے گردونواح پرقبضہ کرلیا ہے اور روسی فوج نے یوکرین کے 1 ہزار 114 فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرینی شہروں بردینسک اور وانرگوادر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکر کے حملے کے باعث روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ معطل رہی جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا۔ دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے روس یوکرین مذاکرات اختتام پذیر ہو چکے ہیں جس میں کچھ نقطوں پر جزوی اتفاق کیا گیا، اس ضمن میں دوسرا مذاکراتی سیشن جلد یوکرین پولینڈ کی سرحدی علاقے میں ہوگا.