ہومانٹرنیشنلدو امریکی صحافی یوکرین میں گولی لگنے سے ہلاک

دو امریکی صحافی یوکرین میں گولی لگنے سے ہلاک

دو امریکی صحافی یوکرین میں گولی لگنے سے ہلاک

ماسکو(صداۓ روس)
امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کے مطابق یوکرین میں جاری جنگ کے دوران ان کے دو صحافی مارے گئے ہیں جبکہ ایک صحافی زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ 55 برس کے کیمرہ مین پیری زکرسیوسکی اور 24 برس کی اولیک سینڈرا کی موت اس وقت ہوئی جب ان کی گاڑی یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات میں واقع گاؤں ہورینکا میں گولہ باری کی زد میں آگئی۔ ان کے ساتھی 39 برس کے بینجمن ہال زخمی ہوئے اور ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ فاکس نیوز کی چیف ایگزیکٹو سوزین سکاٹ کا کہنا ہے کہ یہ ادارے کے لیے ’دن دہلا دینے والا دن ہے۔

رکن یوکرینی پارلیمنٹ کے مطابق روسی حملے میں اب تک 35 صحافی زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی صحافیوں میں برطانیہ، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ کے صحافی شامل ہیں۔ رکن پارلیمان کے مطابق دشمن یوکرین کے آڈیو وژیول انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گذشتہ روز یوکرین میں ٹیلی ویژن ٹاور پر روسی حملے میں 9 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل