روس پر پابندیوں میں اضافہ عالمی اقتصادی بحالی میں رکاوٹ ہے، چین
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ڈچ ہم منصب Wopke Hoekstra کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا کہ روس پر بڑھتی پابندیاں عالمی اقتصادی بحالی کے عمل کو پیچیدہ بنا رہی ہیں۔ وانگ یی نے کہا کہ امریکہ اور یورپ روس پر پابندیاں لگاتے رہتے ہیں۔ جہاں تک عالمی معیشت کی مشکل بحالی کا تعلق ہے، یہ ایک بار پھر زخم پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ اس کے علاوہ یہ تمام ممالک کے لوگوں کی صحت کو بے جا نقصان پہنچا رہا ہے.
چینی اعلیٰ سفارت کار نے مزید کہا کہ وہ پُرامید تھے کہ تمام فریق مخالفانہ کام کرنے کے بجائے امن مذاکرات کو آسان بنانے کے لیے مزید کوششیں کر سکیں گے۔ بین الاقوامی برادری جلد جنگ بندی کی منتظر ہے۔ یہ چین کی امیدوں اور توقعات کے مطابق بھی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ روس اور یوکرین پہلے ہی مذاکرات کے چار دور کر چکے ہیں۔ وانگ یی کے مطابق اگرچہ پیش رفت سست ہے لیکن اگر بات چیت جاری رہتی ہے تو جنگ بندی اور پرامن مستقبل کی امید ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ مذاکرات کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔