ہومانٹرنیشنلروس پر پابندیوں سے یورپ میں بے روزگاری میں اضافہ، یورپی یونین

روس پر پابندیوں سے یورپ میں بے روزگاری میں اضافہ، یورپی یونین

روس پر پابندیوں سے یورپ میں بے روزگاری میں اضافہ، یورپی یونین

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں سے یورپ میں بے روزگاری میں اضافہ، اس کی وجہ یہ پابندیاں یورپ کی معیشت پر بھی اثر انداز ہورہی ہیں. روس پر مغربی پابندیوں کا مقصد اس کی معیشت کومتاثر کرنا تھا جبکہ وہیں یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یورپ میں بھی اقتصادی ترقی کو ’سخت منفی اثرات‘ جھیلنے پڑیں گے۔

یورپی یونین کے ادارے یورپی کمیشن فار ٹریڈ والدیس دومبرووسکس نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہو گا، توانائی اور خوراک کی قیمتوں پر دباؤ آئے گا، منڈیاں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کریں گی اور سامان کی فراہمی متاثر ہو گی۔ مگر برسلز میں یورپی وزرائے خزانہ کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے والدیس دومبرووسکس نے کہا کہ اقتصادی اثرات کس قدر ہوں گے، اس کا اس مرحلے پر اندازہ لگانا ’ناممکن‘ ہو گا۔

یورپی وزرائے خزانہ نے آج سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کاروباروں کے لیے گرانٹس اور قرضوں جیسی تجاویز پر غور کیا۔ مگر دومبرووسکس کا کہنا ہے کہ یورپی معیشت کی بنیاد ’ٹھوس‘ ہے اور یہ بلاک اس بحران کو ’برداشت‘ کر سکتا ہے۔ اُنھوں نے کہا: ’ہمارے پاس پہلے ہی متعدد طریقے موجود ہیں۔‘ اُن کا اشارہ عالمی وبا کے دوران رکن ممالک کو فراہم کردہ مالی معاونت کی طرف تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل