روسی فوج نے لویو میں یوکرینی طیارے مرمت کرنے والا کارخانہ تباہ کردیا
ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج نے لویو میں یوکرینی طیارے مرمت کرنے والا کارخانہ تباہ کردیا ہے. یوکرین میں جنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج روس یوکرین جنگ تیئیسویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ یوکرین کے مغربی شہرلوویو کے میئرآندرے سادوی نے جس شہر میں کیف سے امریکہ اور چند دیگر ممالک کے سفارت خانے منتقل کردیئے گئے ہیں کہا ہے کہ روس نے اس شہرکے ایئرپورٹ کے اطراف میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی میزائل جمعے کو شہرلویو کے ہوائی اڈے کے اطراف میں گرے ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں یوکرینی طیارے بنانے والے کارخانے کو تباہ کردیا گیا. روسی فوج کی کامیابی سے پیش قدمی جاری ہے. یاد رہے یوکرین کی جانب سے باربار نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست اورمغربی ممالک سے اسے کئی ملین ڈالر امداد حاصل ہونے کے بعد روس نے صدر ولادیمیرپوتن کے فرمان کے مطابق چوبیس فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا۔