ہومتازہ ترینروس نے مشرقی یوکرین میں نوفلائی زون کا اعلان کردیا

روس نے مشرقی یوکرین میں نوفلائی زون کا اعلان کردیا

روس نے مشرقی یوکرین میں نوفلائی زون کا اعلان کردیا

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے مشرقی یوکرین میں نوفلائی زون کا اعلان کردیا ہے. روس نے مشرقی یوکرین میں نوفلائی زون قائم کردیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی طیارہ اس علاقے میں پرواز نہ کرے بصورت دیگر اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ روس نے مشرقی یوکرین میں خود مختار جمہوریاؤں دونتسک اور لوہانسک کے علاقوں کی فضائی حدود کو نو فلائی زون علاقہ قراردے دیا ہے، دونتسک اور لوہانس یوکرین سے علیحدگی کے خواہاں اورروسی حملے کے حامی ہیں ۔ دریں اثنا لوہانسک اور دونتسک کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے ان علاقوں کے غیرفوجی و رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہی۔

ایسوشیٹڈ پریس نے رپورٹ دی ہے کہ ماریوپل میں گذشتہ دس دنوں کے مقابلے میں بمباری دوگنا ہوگئی ہے ۔ روس کی وزارت دفاع نے بھی جمعے کو اعلان کیا کہ روسی فوج اور ماسکو کی اتحادی دیگرفورسزاس وقت شہر ماریوپل کی جانب پیشقدمی کررہی ہیں ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل