ہومانٹرنیشنلمغرب کا یوکرین کے صدر کو نوبل امن انعام دینے کا فیصلہ

مغرب کا یوکرین کے صدر کو نوبل امن انعام دینے کا فیصلہ

مغرب کا یوکرین کے صدر کو نوبل امن انعام دینے کا فیصلہ

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
مغرب یوکرین کے صدر ولامیمیر زیلنسکی کو نوبل امن انعام دینے پر غور کر رہا ہے. یورپ کے موجودہ اور سابق سیاستدانوں نے نوبل کمیٹی سے امن کے نوبل انعام کے لیے یوکرین کے ولودیمیر زیلنسکی کو نامزد کرنے کی درخواست کی ہے۔ یورپ کے متعدد موجودہ اور سابق سیاستدانوں نے ناروے کی نوبل کمیٹی سے 2022 میں امن کے نوبل انعام کے لیے یوکرین کے ولودیمیر زیلنسکی کو نامزد کرنے کی درخواست کی ہے اور نامزدگی کے عمل کو 31 مارچ تک توسیع کردیا جائے۔ رہنماؤں نے 11 مارچ کو ایک بیان میں کہا’’ہم عاجزی کے ساتھ کمیٹی سے اس پر غور کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ صدر زیلنسکی اور یوکرین کے لوگوں کے لیے امن کے نوبل انعام کی نامزدگیوں کی اجازت دینے کے لیے 31 مارچ 2022 تک نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کے عمل کو بڑھانے کے انتظامات کئے جائیں‘‘

بیان کے مطابق سیاست دانوں نے کمیٹی سے نوبل امن انعام کے لیے 2022 کی نامزدگی کے عمل کو دوبارہ کھولے اور اس پر نظر ثانی کرنے کی بھی درخواست کرنے کی اپیل کی ہے۔اس سال نوبل انعام کا اعلان 03 سے 10 اکتوبر کے درمیان کیا جائے گا۔ سنہ 2022 کے نوبل امن انعام کے لیے 251 افراد اور 92 تنظیموں نے درخواستیں دی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل